اردو

urdu

ETV Bharat / international

Philippines Election 2022: فلپائن میں الیکشن کے دن فائرنگ، تین افراد ہلاک - فلپائین انتخابات 2022

الیکشن کمیشن نے پیر کی صبح جنوبی فلپائن کے باسیلان صوبے کے شہر سومیسپ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے کی اطلاع دی۔ کمیشن نے کہا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ Security Guards Shot Dead at Polling Station in Southern Philippines

فائرنگ
فائرنگ

By

Published : May 9, 2022, 2:18 PM IST

فلپائن کے جنوبی صوبے ماگوئینڈاناؤ میں ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب پیر کو ہونے والی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ فوج نے کہا کہ دو وینوں میں سوار حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 25 منٹ پر بلوان شہر میں ووٹنگ کے عمل میں مدد کرنے والے امن دستوں پر فائرنگ کی۔ فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک مقامی سیاستدان کے حامی تھے جو شہر میں میئر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے۔ Security Guards Shot Dead at Polling Station in Southern Philippines

الیکشن کمیشن نے پیر کی صبح جنوبی فلپائن کے باسیلان صوبے کے شہر سومیسپ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے کی اطلاع دی۔ کمیشن نے کہا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس سے قبل پیر کو پولیس نے کہا تھا کہ ووٹنگ کے موقع پر اتوار کی رات ماگوینڈاناؤ صوبے میں ایک گرینیڈ دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ قصبے داتو انسے میں ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ شریف آگاق قصبے کے قریب ہوا۔

کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس 'ہاٹ اسپاٹ' کے طور پر نشان زد علاقوں میں حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ان علاقوں میں تشدد کی وجہ سے پولنگ کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔ ملک کے 65.7 ملین سے زیادہ لوگ پیر کو نئے صدر، ایک نئے نائب صدر، 12 سینیٹرز، ایوان نمائندگان کے 300 سے زائد ارکان اور 17,000 سے زائد مقامی عہدیداروں کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details