کابل: افغانستان کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہفتہ کو گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ اور کو پائلٹ سمیت تین افراد کی موت ہو گئی جب کہ وہیں پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں حادثے کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حادثہ ہفتے کی دوپہر تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ Helicopter Crash in Kabul
متعدد ذرائع نے بتایا کہ طیارہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تھا، جو تربیت کے لیے ٹیک آف کرنے کے بعد کابل ملٹری یونیورسٹی کے کیمپس میں گر کر تباہ ہوگیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ نے کہا کہ 'ایک امریکن بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، جو کہ ٹریننگ پر تھا، جو تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا، جس میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔"