اردو

urdu

ETV Bharat / international

Three Ahmadis Arrested for animal sacrifice: عید الاضحی پر قُربانی کرنے والے احمدی برادری کے افراد گرفتار - etv bharat urdu news

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں احمدی برادری کے افراد کے خلاف عید الاضحی کے موقع پر قربانی 'مخصوص طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے' کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Three Ahmadis arrested for animal sacrifice
عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرنے والے تین احمدی گرفتار

By

Published : Jul 11, 2022, 12:31 PM IST

جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے کہا کہ اس معاملے میں گرفتار احمدی برادری کے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ عید الاضحی کی نماز کے بعد مسجد میں موجود تھے تب انہیں معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر احمدی برادری کے لوگ اپنے گھروں کے اندر جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

شکایت کنندہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ علاقے میں پہنچے اور قریبی مکانوں کی چھتوں پر چڑھ گئے، جس کے بعد انہوں نے دیکھا کہ احمدی برادری کے افراد مبینہ طور پر ایک جگہ بکرے کی قربانی کر رہے ہیں جبکہ دیگر افراد دوسرے جانور کا گوشت لے کر مختلف جگہوں پر کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Eid Ul Adha at Jammu and kashmir : جموں و کشمیر میں عید الاضحٰی تزک و احتشام کے ساتھ منائی جاری ہے

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس اقدام سے شکایت کنندگان اور دیگر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details