وارسا:پولینڈ میں انتخابات سے قبل ایل جی بی ٹی (لیسبین، ہم جنس پرست، بائی سیکچول اور ٹرانس جینڈر/ٹرانس سیکچول، کوئیر اور پینسیکسوا) لوگوں کے لیے برابری کا مطالبہ کے تعلق سے ہزاروں افراد نے وارسا کی پرائیڈ پریڈ میں مارچ کیا۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق، ہفتے کے روز وارسا کی پرائیڈ پریڈ میں ہزاروں افراد نے ایل جی بی ٹی لوگوں کے لیے برابری کا مطالبہ کرنے کے لیے مارچ کیا۔ پولینڈ کی دائیں بازو کی حکومت (جو دوبارہ انتخابات کی خواہاں ہے) نے گزشتہ انتخابات میں ایل جی بی ٹی نظریے کی مخالفت پر توجہ مرکوز کی۔ وارسا کے میئر نے کہا کہ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی ہمیشہ محفوظ رہے گی۔ لبرل اپوزیشن پارٹی کے رافال ترزاکووسکی نے کہا ’’مجھے امید ہے کہ آپ سب پولینڈ میں محفوظ ہوں گے۔‘‘
انہوں نے مارچ سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ آج تنوع، اقلیتی حقوق کا مطلب ایک ایسا یورپ ہے جو کھلا ہو، ایک یورپ جو روادار ہو۔‘ پولینڈ میں ہم جنس تعلقات کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ پولینڈ اور دیگر ممالک پہلے ہی ہم جنس جوڑوں پر بچے گود لینے پر پابندی لگا چکے ہیں۔ ایسی حکومت کو ٹرانسجینڈر لوگوں سے بھی نمٹنا پڑتا ہے جو اپنی منتقلی کو باقاعدہ بنانا چاہتے ہیں۔ پولینڈ کی حکمران قدامت پسند قوم پرست لا اینڈ جسٹس پارٹی (پی آئی ایس) کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرست جوڑوں میں شادی اور گود لینے سے روایتی خاندانی ڈھانچے کو خطرہ ہے اور یہ بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔