واشنگٹن: دی وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی کی دفاعی تنصیب پر ڈرون میزائل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ اخبار نے ایک امریکی عہدیدار کے توسط سے یہ خبر دی ہے جس میں لکھا ہے کہ ایرانی شہر اصفہان میں واقع ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے قریب اسلحے کے گودام پر ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔ لیکن ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کی بدولت دونوں ڈرونز کو تباہ کر دیا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون پھٹنے کے نتیجے میں کارخانے کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ اصفہان کی گورنر شپ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ماہرین کا جاری کردہ پرامن جوہری پروگرام جوں کا توں جاری رہے گا۔