اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کی حوثیوں کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں لانے کی تیاری - حوثی نامزد عالمی دہشت گرد

USA action against Hauthi's غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو وجہ بتاتے ہوئے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر درجنوں حملوں کے بعد بائیڈن انتظامیہ جلد ہی یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کے طور پر دوبارہ نامزد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

US to relist Yemen's Houthis as specially designated global terrorists
US to relist Yemen's Houthis as specially designated global terrorists

By AP (Associated Press)

Published : Jan 17, 2024, 10:04 AM IST

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے فیصلے سے واقف دو افراد اور ایک امریکی اہلکار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ جلد ہی یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کے طور پر دوبارہ نامزد کرنے کے منصوبوں کا اعلان کرے گی۔

حوثی جنگجو اور قبائلیوں نے یمن کے شہر صنعا کے قریب حوثیوں کے زیر انتظام فوجی مقامات پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے خلاف ریلی نکالی (PHOTO AP

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر درجنوں حملے کیے ہیں۔ گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی(PHOTO AP)

فیصلے سے واقف تین افراد کو تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں تھا اور متوقع رسمی اعلان سے پہلے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انھوں نے یہ جانکاری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر میزائل فائر کیا

امریکی انتظامیہ کی یمن میں خوراک کی درآمد اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے کی کوشش کے چلتے سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے فروری 2021 میں حوثیوں کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم اور خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹا دیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے انسانی حقوق اور انسانی امدادی گروپوں کے سخت اعتراضات پر حوثیوں کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ قدامت پسند قانون سازوں اور دیگر لوگوں کی طرف سے تنقید کے بعد بائیدن انتظامیہ نے حوثیوں کو نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹا دیا تھا۔

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی(PHOTO AP)
  • یمن کے حوثی باغیوں پر تیسری بار امریکی حملے

واشنگٹن: نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار کے مطابق امریکہ نے منگل کے روز یمن میں حوثیوں پر حملہ کیا ہے، حالیہ دنوں میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ پر امریکہ کی جانب سے یہ تیسرا حملہ ہے جس میں اینٹی شپ میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مالٹا کے جھنڈے والے بلک کیریئر زوگرافیا کے خلاف میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جمعہ کے روز امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے 28 مقامات پر 60 سے زیادہ اہداف پر بمباری کی تھی۔ تاہم خطے میں جہاز رانی پر حوثیوں کے حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details