اردو

urdu

ETV Bharat / international

US on Bangladesh Elections امریکہ نے بنگلہ دیش میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی امید ظاہر کی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ایم آر پرائس نے پیر کو واشنگٹن میں کہا کہ 'دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکہ کی بنیادی پوزیشن پر بنگلہ دیش کے ساتھ نجی اور عوامی سطح پر بات چیت کی جاتی ہے۔ ہم اپنی بات چیت میں جمہوری عمل اور سیاسی اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہیں۔ free and fair elections in Bangladesh

امریکہ نے بنگلہ دیش میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی امید ظاہر کی
امریکہ نے بنگلہ دیش میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی امید ظاہر کی

By

Published : Nov 9, 2022, 9:32 AM IST

ڈھاکہ:امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بنگلہ دیش میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں گے اور وہاں کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے لیے ایسا ماحول بنائے کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی مہم چلا سکیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ایم آر پرائس نے پیر کو واشنگٹن میں یہ بیان دیا۔ تاہم انھوں نے بنگلہ دیش کے اپوزیشن لیڈر کی رہائی کے لیے امریکی مطالبے پر ایک سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا۔ US asks bangladesh to ensure fair polls

پرائس نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکہ کی بنیادی پوزیشن پر بنگلہ دیش کے ساتھ نجی اور عوامی سطح پر بات چیت کی جاتی ہے۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کو امریکی خارجہ پالیسی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ہم اپنی بات چیت میں جمہوری عمل اور سیاسی اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہیں۔ ساتھ ہی، ہم قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کے تحفظ اور تمام بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے بنیادی آزادیوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details