اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia-Ukraine War امریکہ نے یوکرین کے لیے ہتھیاروں کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان کیا

امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوکرین کو 13.5ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بائیڈن
بائیڈن

By

Published : Aug 25, 2022, 11:36 AM IST

امریکہ نے یوکرین کو تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کی سیکورٹی امداد کی اضافی قسط دینے کا اعلان کیا ہے، جو روس اور یوکرین کے تنازع کو چھ ماہ تک پہنچنے کے بعد سب سے بڑا پیکیج ہے۔ امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوکرین کو 13.5ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ Biden Announces $3 Billion Ukraine Arms Package As War Reaches Six-Month Mark

بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیکیج یوکرین کے عوام کی حمایت کرنے کی ان کے ملک کے عزم کا حصہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیےلڑائی جاری رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:US Sanctions on Russia: امریکہ نے روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا

امریکی وزارت دفاع کے مطابق، نئے اعلان کردہ پیکیج میں چھ اضافی نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹمز، 155 ایم ایم آرٹلری گولہ بارود، 65 ہزار راؤنڈ 120 ایم ایم مارٹر گولہ بارود،24 کاؤنٹر آرٹلری ریڈارز، پوما بغیر پائلٹ ایریل سسٹم (یو اے ایس) اور اسکین ایگل یواے ایس سسٹم کے لیے معاون ڈیوائس،ویمپائر کاؤنٹر یو اے ایس سسٹم اور لیزر سے چلنے والا راکٹ سسٹم شامل ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details