گریٹر نوئیڈا: تبدیلی مذہب اور دھوکہ دھڑی کر شادی کرنے والے، بھارتی شوہر کی تلاش اور انصاف کی امید میں 42 دنوں سے بھارت میں بھٹکنے والی بنگلہ دیشی سونیا اختر کے لئے، اب انصاف کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ جی ٹوینٹی پروگرام میں شامل بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے، سونیا اختر کی شکایت بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارتی حکومت کو دی، اس معاملے میں جلدی کاروائی کرنے کو کہا۔ یہ اطلاع سونیا اختر اور سپریم کورٹ کے وکیل اے پی سنگھ نے دی ہے۔
سونیا اختر، جو بنگلہ دیش سے آئی تھی، پہلے گریٹر نوئیڈا میں رہ رہی تھی، اس معاملے کو لیکر گوتم بدھ نگر پولیس سے انصاف کا مطالبہ کر رہی تھی۔ سونیا اختر نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے ان کے شوہر سوربھ کانت تیواری نے انہیں دھوکہ دے کر بنگلہ دیش میں شادی کر لی۔ سوربھ نے بتایا تھا کہ اس کی پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس کے بعد سوربھ نے پہلے مذہب تبدیل کیا اور پھر شادی کر لی۔ پھر ان کی پہلی بیوی کی شکایت پر سوربھ کو بنگلہ دیشی کمپنی نے نکال دیا اور وہ ہندوستان آگئے۔