ایمسٹرڈم:نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو مقامی نوجوانوں نے ناکام بنادیا۔ مسلمان نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر انتہا پسند کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کرنے والوں کے عزائم مسلمان نوجوانوں نے خاک میں ملادئیے۔
مسلمان نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر انتہا پسند کو قرآن پاک کی توہین سے روکا تو پولیس نوجوانوں پر ٹوٹ پڑی اور لاٹھی چارج کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے بتایا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند افراد قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا چاہتے تھے، قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ جبکہپولیسخاموش تماشائی بنی کھڑی رہی۔