اردو

urdu

ETV Bharat / international

Thailand Court Suspends PM تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے معطل کر دیا - Thailand political crisis

تھائی لینڈ کی عدالت Thailand Court نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وزیراعظم پریوتھ کی میعاد سے تجاوز کرنے کے سے متعلق دائر درخواست قابل سماعت ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے وزیراعظم کو اپنے عہدے پر رہنے یا نہ رہنے سے متعلق فیصلہ آنے تک معطل کر دیا ہے لیکن یہ اعلان نہیں کیا کہ نگران وزیراعظم کا عہدہ کون سنبھالے گا۔ Thailand court suspends PM

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 24, 2022, 5:55 PM IST

بنکاک:تھائی لینڈ کی ایک عدالت Thailand Court نے بدھ کے روز وزیر اعظم پریوتھ چان اوچا کو عہدے سے معطل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم کے آٹھ سالہ دور اقتدار کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ کیس عدالت میں داخل کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 2014 میں فوجی بغاوت میں اقتدار پر قبضہ کرنے والے پریوتھ نے بطور وزیر اعظم اپنی مدت پوری کر لی تھی۔ عدالت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پریوتھ کی میعاد کی حد سے تجاوز کرنے کے لیے دائر درخواست پر غور کرنے کی کافی وجہ ہے۔عدالت نے پانچ چار ووٹوں سے پریوتھ کو معطل کرنے پر اتفاق کیا۔Thailand court suspends PM

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ

قابل ذکر ہے کہ تھائی لینڈ کے آئین میں وزیراعظم کا عہدہ آٹھ سال کا ہوتا ہے۔ 2019 میں، پریوتھ کو فوجی حکومت کے زیرانتظام انتخابات کے تحت دوبارہ وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم قانون کے مطابق نائب وزیر اعظم پراویت وونگسووان وزیر اعظم کے کام کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔وہ پریوتھ کے قریبی سیاسی حلیف ہے اور اسی فوجی گروپ کا حصہ ہے جس نے اسے 2014 میں ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار میں لایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details