واشنگٹن: امریکہ کے ٹیکساس میں چار بھارتی نژاد امریکی خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیکساس پولیس نے اس معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو میں، ملزم خاتون مبینہ طور پر بھارتی نژاد امریکی خواتین سے بدسلوکی کرتے ہوئے اور بھارت واپس جانے کے لیے کہہ رہی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی رات ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک پارکنگ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں ملزم خاتون میکسیکن امریکی شہری بتاتی ہوئی اور بھارتی نژاد امریکی خواتین کے ایک گروپ پر حملہ کرتی ہوئی دیکھائی دیتی ہے۔Texas Woman Assaults Indian Women
ویڈیو میں خاتون کہہ رہی ہے کہ میں تم بھارتیوں سے نفرت کرتی ہوں۔ یہ تمام بھارتی امریکہ آتے ہیں کیونکہ وہ بہتر زندگی چاہتے ہیں۔ میکسیکن نژاد امریکی خاتون کی شناخت پلانو کی ایسمیرالڈا اپٹن کے نام سے ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے ایک شخص نے لکھا کہ یہ واقعہ میری والدہ اور ان کی تین سہیلیوں کے ساتھ ڈیلاس، ٹیکساس میں پیش آیا۔ ویڈیو شیئر کرنے والے شخص کی والدہ کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور نسلی گالیاں نہ دینے کی درخواست کر رہی ہیں۔