اردو

urdu

By

Published : Apr 14, 2022, 6:30 PM IST

ETV Bharat / international

Elon Musk Offers to Buy Twitter: ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 41 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی

ایلون مسک Elon Musk نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر کو خریدنے کے لیے 41 بلین ڈالر کی پیشکش کی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹوئٹر کے سربراہ پیراگ نے کہا کہ ایلون مسک ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں ہوں گے۔ Elon Musk Offers to Buy Twitter

Tesla CEO Elon Musk offers to buy Twitter in cash deal
ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 41 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک Elon Musk ٹویٹر کے 100 فیصد حصص خریدنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے لیے 41.39 بلین امریکی ڈالر کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی طرف سے 54.20 ڈالر فی حصص کے حساب سے نقد خریدنے کے لیے بہترین اور حتمی بولی تھی۔ ٹوئٹر نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ مسک نے بدھ کے روز ٹوئٹر کو ایک خط بھیجا، جس میں کمپنی کے باقی حصص خریدنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ Elon Musk Offers to Buy Twitter

ٹوئٹر کو پرائیویٹ کمپنی بنانا ضروری ہے: اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں ایلون مسک نے کہا کہ 'میں نے ٹوئٹر میں اس لیے سرمایہ کاری کی کیونکہ میں دنیا بھر میں اظہارِ رائے کی آزادی کا پلیٹ فارم بنانے پر یقین رکھتا ہوں، اور میں سمجھتا ہوں کہ اظہار رائے کی آزادی ایک فعال جمہوریت کے لیے سماجی ضروریات میں سے ہے۔ اپنی سرمایہ کاری کرنے کے بعد، میں نے محسوس کیا کہ کمپنی اپنی موجودہ شکل میں نہ تو ترقی کرے گی اور نہ ہی اس سماجی ضرورت کو پورا کرے گی۔ ٹویٹر کو ایک نجی کمپنی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Twitter CEO: بھارتی نژاد پراگ اگروال ٹویٹر کے نئے سی ای او

مسک ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نہیں ہیں: قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو ٹویٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے بتایا تھا کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں ہوں گے۔ مسک ٹویٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہے۔ "بورڈ میں ایلن کی تقرری باضابطہ طور پر 4/9 (اپریل 9، 2022) سے نافذ ہونی تھی، لیکن ایلن نے اسی صبح واضح کیا کہ وہ بورڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details