اسلام آباد:پاکستان کے شہر میانوالی کی ایئربیس پر دہشت گردانہ حملے میں جوابی کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ اس دوران گراونڈ کیے گئے تین جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر آج علی الصبح حملے کی کوشش کی جس پر پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پر پاکستانی فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملے کو ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ آئی ایس پی آر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم رہنے کا عزم بھی کیا۔ ادھر تحریک جہاد پاکستان کے ترجمان ملا قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ فدائین نے پی اے ایف ایئربیس میانوالی میں تربیتی اور جنگی طیارے تباہ کر دیئے۔
پاکستان کے شہر میانوالی کے ایئربیس پر دہشت گرد حملہ، تین ہلاک - فوج کی جانب سے جوابی کارروائی
پاکستان کی فوج نے میانوالی شہر کی ایئربیس پر دہشت گرد حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔ Pakistan's ISPR claims
Terrorist attack on the airbase of Mianwali city of Pakistan
Published : Nov 4, 2023, 10:23 AM IST
|Updated : Nov 4, 2023, 11:01 AM IST
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جولائی 2018 کے بعد جنوری 2023 سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ ثابت ہوا
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر والے حملے میں 14 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں پسنی سے اورماڑہ جا رہی تھیں جب عسکریت پسندوں کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا۔
Last Updated : Nov 4, 2023, 11:01 AM IST