اردو

urdu

ETV Bharat / international

Telugu YouTuber in Mecca: اسرائیلی صحافی کے بعد تیلگو یوٹیوبر کا مکہ میں داخل ہونے کا دعویٰ - تیلگو یوٹیوبر روی پربھو

ایک تیلگو یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں اسلام کے مقدس ترین مقام مکہ میں داخل ہوچکا ہے۔ Telugu YouTuber in Mecca ان کے اس دعوے نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا صارفین نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Telugu YouTuber claim of entering Makkah
اسرائیلی صحافی کے بعد تیلگو یوٹیوبر کا مکہ میں داخل ہونے کا دعویٰ

By

Published : Aug 3, 2022, 8:19 PM IST

روی پربھو نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لائیو چیٹ کے دوران دعویٰ کیا کہ وہ مکہ میں داخل ہوچکا ہے۔ Telugu YouTuber in Mecca یہاں تک کہ اس نے اپنے موبائل پر ایک تصویر بھی دکھائی، جس میں وہ سب سے مقدس مسجد کے قریب ہاتھ اٹھائے دعا کے لیے کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ ایک اور ویڈیو کلپ میں مسافر نے انکشاف کیا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستے پر اس سے کچھ قرآنی آیات کی تلاوت کرنے کو کہا گیا اور جب اس نے وہی تلاوت کی تو اسے اجازت دے دی گئی۔

تاہم، یوٹیوبر کے دعوے نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے جس میں کچھ صارفین نے اس کے عمل پر سوال اٹھائے اور یہاں تک کہ سعودی حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس تنازع کے تناظر میں، روی نے اپنے مبینہ مکہ دورے کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب دینا بند کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس کے بعد کے لائیو سیشنز کے دوران، روی نے مکہ مکرمہ کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ کچھ لوگوں نے ریمارکس دیے کہ ان کا یہ عمل مناسب اور قانونی نہیں تھا۔ ان میں سے ایک نے یہاں تک تبصرہ کیا کہ اسے 8-10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اسے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے پر سعودی عرب میں سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے سعودی حکام کو ٹیگ کرتے ہوئے روی کے خلاف مبینہ طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لیے جعلی مسلم سرٹیفکیٹ استعمال کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس نے مسافر کے دعووں کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔ روی، جس کے یوٹیوب چینل (روی تیلگو ٹریولر) کے 6 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، نے مکہ میں داخل ہونے والے پہلے تیلگو یوٹیوبر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Israel Journalist Enters Makkah: سعودی پولیس نے اسرائیلی صحافی کی مدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اسرائیلی صحافی گل تماری کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گلا تماری جو اسرائیلی چینل 13 کا ملازم ہے، نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اس معاملے میں سوشل میڈیا پر لوگوں کے احتجاج کے بعد سعودی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سعودی شہری کو مبینہ طور پر اسرائیلی صحافی کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

روی، ایک بھارتی نژاد امریکی ہے، دعویٰ کرتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ سفر کرنے والا تیلگو یوٹیوبر ہے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف ممالک کے دورے کی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 195 میں سے 187 ممالک کا دورہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details