اردو

urdu

ETV Bharat / international

New Restrictions on Women in Afghanistan طالبان نے خواتین پر نئی پابندیوں کی میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد بتایا

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے افغانستان میں خواتین کے لیے نئی پابندیوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ Taliban reject media reports

By

Published : Jan 11, 2023, 9:43 AM IST

طالبان نے خواتین پر نئی پابندیوں کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا
طالبان نے خواتین پر نئی پابندیوں کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا

دوحہ: افغانستان میں طالبان نے خواتین کے لیے خاص طور پر شاپنگ مالز میں کام کرنے سے متعلق نئی پابندیوں کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔ قطر کے دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے افغانستان میں خواتین کے لیے نئی پابندیوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ العربیہ براڈکاسٹر نے منگل کو ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان کی زیر قیادت افغان عبوری حکومت آئندہ 10 دنوں میں ملک میں خواتین کے بیوٹی سیلون بند کر دے گی اور شاپنگ مالز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ شاہین نے کہا کہ یہ اطلاع غلط ہے، متعلقہ دفتر اس بیان کو مسترد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد عبوری افغان حکومت برسراقتدار آئی۔ Taliban statement on new restrictions on women

ABOUT THE AUTHOR

...view details