کابل: افغانستان میں طالبان گروپ نے لڑکیوں کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کے امکان پر بات چیت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا 'طالبان حکومت نے لڑکیوں کے لیے یونیورسٹیاں اور اسکول کھولنے پر بات چیت کی ہے۔'Taliban Ban Women from Universities
منگل کو طالبان حکومت کی افغان وزارت تعلیم نے نجی اور سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کی تعلیم معطل کرنے کا حکم دیاتھا۔ کئی عالمی اداروں اور عالمی رہنماؤں نے افغان حکام کے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی تھی۔ طالبان اگست 2021 میں افغانستان میں برسراقتدار آئے، جس کے نتیجے میں ملک میں معاشی، انسانی اور سلامتی کا بحران گہرا ہوتا چلا گیا۔ طالبان کی حکومت میں خواتین یا ایسے افراد شامل نہیں ہیں جو اسلام پسند تحریک سے وابستہ نہیں ہیں۔ افغان خواتین نے ملک کے بعض شہروں میں اپنے حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔