واشنگٹن: امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ہم نے تائیوان کا دورہ اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے لئے نہیں کیا۔ ہم ابھی تک واحد چین پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کو، تائیوان کو تنہا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Taiwan China Tension دورہ تائیوان کے بعد پیلوسی نے پہلی دفعہ این بی سی چینل کی براہ راست نشریات میں شرکت کی۔ دورہ تائیوان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تائیوان ایک آزاد ملک ہے اور کوئی اور ملک اس معاملے میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں رکھتا کہ کون وہاں کا دورہ کرے اور کون نہ کرے۔
پیلوسی نے کہا ہے کہ ''وہ تائیوان والوں کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ عالمی ادارہ صحت میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن اس بات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے کہ کون تائیوان کا دورہ کرے اور کون نہ کرے۔ ہم چین حکومت کو، تائیوان کو تنہا کرنے کی، اجازت نہیں دے سکتے''۔ چھ رکنی وفد کے ہمراہ دورہ تائیوان کرنے اور بین الپارلیمانی رابطے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے پیلوسی نے کہا ہے کہ ''بحیثیت اسپیکر دورہ تائیوان کے لئے مجھے اپنے منتخب وفد اور ڈیموکریٹک اور رپبلکن دونوں پارٹیوں کا بھاری تعاون حاصل تھا۔ تائیوان میں ہزاروں افراد نے ہمارا بہت خوبصورت خیر مقدم کیا''۔
یہ بھی پڑھیں: