تائی پے: تائیوانی وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران خدشہ ظاہر کیا کہ چین کا ارادہ خطے اور آبنائے تائیوان کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ اس نے 4 روزہ مشقوں کو مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رکھا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن و سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔ جوزف وو کا کہنا تھا کہ چین، فوجی مشقوں، سائبر حملوں اور معاشی جبر سے تائیوانی عوام کا حوصلہ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر وہ یاد رکھے کہ وہ ہمارے جمہوری حقوق کو سلب نہیں کر سکے گا۔Taiwan China Tension
یہ بھی پڑھیں: