دمشق/ریاض:شام اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی خدمات اور ایئر لائں سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں فریقوں نے یہ اعلان بدھ کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی دعوت پر شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے دورے کے دوران ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد شام کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا سعودی دورہ ہے۔
Syria, Saudi Air Services شام اور سعودی عرب سفارتی خدمات اور طیارہ سروس بحال کرنے پر متفق - سفارتی خدمات اور طیارہ سروس بحال کرنے پر متفق
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شام اور سعودی نے انسانی مشکلات کے حل اور شام کے تمام علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شام اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ شامی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے سلامتی کے امور کے لیے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے پر زور دیا۔اس دوران دونوں فریقوں نے شام کے بحران کے جامع سیاسی حل کے حصول کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے انسانی مشکلات کے حل اور شام کے تمام علاقوں میں امداد پہنچائے جانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ بدھ کے روز تیونس اور شام نے بھی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے اپنے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے بیجنگ میں ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔ جس میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔