یوکرین میں جاری روسی فوجی کارروائی کے درمیان فن لینڈ اور سویڈن نے بھی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) میں شامل ہونے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سی این این نے ناٹو کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سویڈن اور فن لینڈ یوکرین میں روسی حملے کے بعد تنظیم میں شامل ہونے کے حوالے سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے بتایا کہ ناٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Sweden, Finland Reconsider Joining NATO
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مطالبہ کیا کہ ناٹو مشرق سے اپنی صلاحیت کو کم کرے اور نئے اراکین کا اضافہ روکے۔ جس کے بعد ناٹو کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا گیا۔ انہوں نے ناٹو پر روس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام بھی لگایا۔ فن لینڈ کی ناٹو میں شامل ہونے کے معاملے پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ 'یہ فیصلہ 24 فروری کو ہی کرلیا گیا تھا جس دن روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا'۔