اردو

urdu

ETV Bharat / international

NATO Membership سویڈن اور فن لینڈ کو ناٹو میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے، اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ نے اتحاد میں شامل ہونے کے لیے ترکی کے مطالبات کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو میں ان کا استقبال کرنے کا وقت آگیا ہے۔ Sweden and Finland join NATO

سویڈن اور  فن لینڈ کو ناٹو میں داخلے  کی اجازت دی جانی چاہیے، اسٹولٹن برگ
سویڈن اور فن لینڈ کو ناٹو میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے، اسٹولٹن برگ

By

Published : Nov 4, 2022, 1:05 PM IST

استنبول:شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) نے تنظیم میں سویڈن اور فن لینڈ کے داخلہ دیئے جانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک نے ترکی کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور انہیں ناٹو میں داخل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو یہاں ترک وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو کے ہمراہ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اب وقت آگیا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کو ناٹو کے کل وقتی ارکان کے طور پر خوش آمدید کہا جائے۔‘‘ Finland and Sweden in NATO

انہوں نے کہا کہ ’’ان کا انضمام ہمارے اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا اور ہمارے لوگوں کو محفوظ بنائے گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ فن لینڈ اور سویڈن ناٹو کے رکن بننا چاہتے ہیں لیکن ترکی نے جولائی میں ہنگری کے ساتھ ابتدائی پروٹوکول پر دستخط کرنے کے باوجود ابھی تک ان دونوں ممالک کے لیے ناٹو کی رکنیت کی توثیق کے عمل کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details