نیویارک:جنوبی اسرائیل میں سپرنووا میوزک فیسٹیول پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں زندہ بچ جانے والے 42 افراد کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوج، اسرائیل کی وزارت دفاع، پولیس فورس اور شن بیٹ انٹلیجنس سروس سے 200 ملین شیکل ( 56 ملین ڈالر) ہرجانے کے لیے سول سوٹ داخل کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیر کو دائر کیے گئے اپنے مقدمے میں، مدعیان نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے اہلکار ایک فون کال کے ذریعے لوگوں کو متوقع خطرے کے پیش نظر فوری طور پر نکل جانے کی تنبیہ کرسکتے تھے جس سے زندگیاں بچائی جا سکتی تھی۔ قانونی چارہ جوئی میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے ایک کال سے پروگرام میں شریک مدعی سمیت سینکڑوں لوگوں کو جسمانی اور ذہنی دباو سے بچایا جا سکتا تھا۔