خرطوم: سوڈان کی مسلح افواج نے بغاوت کرنے والی ریپیڈ ایکشن فورس کے کمانڈ سینٹر پر کنٹرول کی تردید کی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریپیڈ ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے جنرل کمانڈ ، ملٹری مینوفیکچرنگ ہیڈ کواٹر اور صدارتی محل پر قبضے کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے جبکہ ان کے فوجی اور افسران بغیر علاج کے سڑکوں پر زخمی حالت میں پڑے ہیں اور ان کی قیادت چھپ گئی ہے۔ مسلح افواج کا کہنا ہے کہ تمام مسائل جلد حل ہو جائیں گے اور بغاوت کو کچل دیا جائے گا۔
ریپڈ سپورٹ فورسز نے ہفتے کےروزسوڈان میں مسلح افواج اور ایئر نیویگیشن کے جنرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر پراپنے کنٹرول کےساتھ ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی پبلک اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی اپنے قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ریپیڈ ایکشن فورس کی افواج نے خود مختار کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان کے مقام کے ٹھکانے کے بارت میں بھی بتایا اور دعویٰ کہا کہ انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مروی میں مصری افواج کے بارے میں ریپیڈ ایکشن فورسز نے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حالات پرسکون ہونے کے ساتھ ہی "مصری شہریوں کو ان کی قیادت کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں۔