اردو

urdu

ETV Bharat / international

Knife Attack in Canada کینیڈا میں طالب علم نے دو اساتذہ کو چاقو مارا - کینیڈا میں چاقو سے حملہ

کینیڈا میں ایک طالب علم نے اپنے دو اساتذہ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ چاقو مارنے والے طالب علم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ Knife Attack in Nova Scotia

کینیڈا میں طالب علم نے دو اساتذہ کو چاقو مارا
کینیڈا میں طالب علم نے دو اساتذہ کو چاقو مارا

By

Published : Mar 21, 2023, 11:25 AM IST

اوٹاوا:کینیڈا کے صوبہ نووا اسکوشیا کے بیڈفورڈ میں چارلس پی ایلن ہائی اسکول میں دو اساتذہ کو مبینہ طور پر چاقو مارنے کے الزام میں پولیس نے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ کی شکایت کے بعد افسران کو پیر کی صبح ہائی اسکول روانہ کیا گیا۔ ملزم طالب علم کو دونوں اساتذہ کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا اور طالب علم پولیس کی حراست میں ہے۔ ہیلی فیکس ریجنل پولیس نے ایک بیان میں کہا "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ جن تین افراد کواسپتال لے جایا گیا ان میں سے ایک مشتبہ بھی تھا۔ ہم یہ بھی تصدیق کر سکتے ہیں کہ تینوں افراد اسکول کے ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم رازداری اور تفتیش کی وجہ سے مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: Student Stabbed in Baramulla: کمسن طالب علم پر خنجر سے وار

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد اسکول کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ اسکول کے احاطے کی تلاشی مکمل کرنے کی طلباء اور عملے کو جانے دیا گیا۔ واضح رہے کہ فروری 2023 میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں نقاب پوش غنڈے ایک اسکول میں گھس گئے اور ٹیچر و بچوں کی پٹائی کر دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مارپیٹ کا مقدمہ درج کرلیا۔ کچھ دیر تک سکول میں بھگدڑ کی صورتحال رہی۔ اس واقعہ کی وجہ گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ اسکول ٹیچر کا ذاتی جھگڑا بتایا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details