سان فرانسسکو: امریکہ کے سان فرانسسکو بے ایریا میں طوفان سے متعلقہ واقعات میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ سان فرانسسکو کے دو افراد منگل کی سہ پہر درخت گرنے سے متعلق الگ الگ واقعات میں ہلاک ہو گئے تھے۔ سان میٹیو کاؤنٹی، والنٹ کریک اور اوکلینڈ میں خراب موسم کی وجہ سے ایک ایک کی موت واقع ہوئی۔فائر عملہ سان فرانسسکو میں فلک بوس عمارتوں کے آس پاس کے علاقوں پر قابو پانے میں مصروف ہیں جہاں تیز ہواؤں کے باعث اونچی اونچی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے اور ملبہ پورے علاقے میں پھیل گیا ۔ ریسکیو عملہ سان فرانسسکو میں تقریباً 700 گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
Storm kills 5 in US San Francisco امریکہ کے سان فرانسسکو بے ایریا میں طوفان نے پانچ افراد کی جان لی - سان فرانسسکو میں طوفان سے 5 افراد ہلاک ہو گئے
سان فرانسسکو طوفان کے باعث پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ فائر عملہ سان فرانسسکو میں فلک بوس عمارتوں کے آس پاس کے علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Cyclone Freddy ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی نے اطلاع دی کہ بدھ کی سہ پہر تک، بے ایریا میں تقریباً 78,516 صارفین بجلی سے محروم تھے۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ بدھ تک، سان فرانسسکو میں 8,000 سے زیادہ افراد بجلی سے متاثر تھے۔ سان میٹیو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ووڈ سائیڈ میں تقریباً 30 گھروں کے لیے سخت وارننگ جاری کی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہوگئی تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بدھ کی صبح سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے گراونڈ ڈیلے نوٹس جاری رکھا جس میں تیز ہواوں کے باعث پروازوں کی روانگی میں اوسطاً ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
یو این آئی