کولمبو: سری لنکا میں جاری سیاسی بحران Sri Lanka Crisis کے دوران سابق وزیر خزانہ اور صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے بھائی باسل راجا پاکسے نے جمعرات کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ایک اور راجا پاکسے کا استعفیٰ ملک پر راجا پاکسے خاندان کی گرفت ڈھیلی ہونے کی علامت ہے۔Basil Rajapaksa resigns from Parliament
پارلیمانی ذرائع نے ڈیلی مرر کو بتایا کہ باسل راجا پاکسے نے آج صبح پارلیمانی سکریٹری دامیکا دسینانائک سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ وہ ایک قدآور لیڈر سمجھے جاتے ہیں اور وہ طویل عرصے سے راجا پاکسے خاندان کے "سیاسی مینیجر" سمجھے جاتے رہے ہیں۔ ان کا استعفیٰ ان کے بھائی اور ملک کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے مستعفی ہونے کے ایک ماہ بعد آیا ہے۔