کولمبو: سری لنکا میں اداکارہ سے سیاستداں بننے والی گیتا کمار سنگھے ہجوم کے اپنے گھر پر حملہ کرنے اور اسے نقصان پہنچانے سے اتنی غمزدہ ہوئیں کہ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں رو پڑیں۔Sri Lankan woman MP became emotional محترمہ گیتا نے کہا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں اپنی آرام دہ زندگی چھوڑ کر اپنے وطن (سری لنکا) واپس آنے کا غلط فیصلہ کیا تھا۔ محترمہ گیتا جمعہ کو پارلیمنٹ میں خود پر ہونے والے حملے پر بولتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
وہ حکمراں سری لنکا پوڈوزانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) کی رہنما اور ضلع گالے سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے 9 مئی کے حملے اور آتش زنی میں اپنے بین الاقوامی اعزازات کو کھو دیا۔ سری لنکا کے میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ انہوں نے اپنی جذباتی تقریر کے دوران کہا کہ انہوں نے اپنے ضلع کے لوگوں کی خدمت کے لیے اپنی سوئس شہریت ترک کر دی ہے۔ اس کے باوجود اس پر وحشیانہ حملہ کیا گیا۔