اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sri Lankan President Gotabaya Escapes: سری لنکائی صدر گوتابایا فرار ہوکر مالدیپ پہنچے - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے اپنے استعفیٰ کے سرکاری اعلان سے قبل بدھ کو ملک چھوڑ دیا۔ گوتابایا راجا پاکسے منگل کی رات دیر مالدیپ پہنچے۔ گوتابایا راجا پاکسے نے صدارت سے استعفیٰ دینے سے قبل اپنے خاندان سمیت اپنے لیے سکیورٹی مانگی تھی۔ Sri Lankan President Gotabaya Escapes

Sri Lankan President Gotabaya Escapes
Sri Lankan President Gotabaya Escapes

By

Published : Jul 13, 2022, 11:22 AM IST

کولمبو: سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے اپنے استعفیٰ کے سرکاری اعلان سے قبل بدھ کو ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ گوتابایا راجا پاکسے منگل کی رات دیر مالدیپ پہنچے۔ گوتابایا راجا پاکسے نے صدارت سے استعفیٰ دینے سے قبل اپنے خاندان سمیت اپنے لیے سکیورٹی مانگی تھی۔ گوتابایا راجا پاکسے نے یہ شرط رکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں، محفوظ شپنگ کی ضمانت دی جانی چاہیے۔ گوتابایا نے 9 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ 13 جولائی کو عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ گوتابایا کے استعفیٰ پر بھی ایک روز قبل دستخط کیے گئے تھے۔ Sri Lankan President Gotabaya Escapes to Maldives

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کی جانب سے سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے کو فرار ہونے میں مدد دینے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ بدھ کو علی الصبح وہ ملک سے فرار ہو گئے۔ان کے مالدیپ پہنچنے کی خبر ہے۔ دریں اثنا سری لنکا میں بھارتی سفارت خانے نے ان میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے گوتابایا راجا پاکسے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ وہ وہاں کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ڈیلی مِرر کے مطابق گوتابایا راجا پاکسے نے اپنے استعفے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس میں تاریخ 13 جولائی لکھی ہے۔ اب اسپیکر ابھے وردھنے بدھ کو عوامی طور پر صدر کے عہدے سے گوتابایا راجا پاکسے کے استعفیٰ کا اعلان کریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تین روز قبل صدر نے استعفیٰ سے متعلق اسپیکر کو آگاہ کیا تھا۔ لیکن گزشتہ دو دنوں میں اسپیکر سے گفتگو کے دوران استعفیٰ کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:


پیر کی رات راجا پاکسے کے بھائی اور سابق وزیر خزانہ باسِل راجا پاکسے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن عملہ اور ہوائی اڈے کے اہلکاروں نے ملک چھوڑنے سے روک دیا۔ باسل راجا پاکسے کو شدید احتجاج اور امیگریشن عملے کی عدم موجودگی کی وجہ سے واپس لوٹنا پڑا۔ باسِل سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔ سری لنکا میں راجا پاکسے خاندان کے خلاف شدید غصہ ہے۔ لوگوں کو خدشہ تھا کہ راجا پاکسے خاندان جلد ہی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details