اردو

urdu

ETV Bharat / international

Emergency in Sri Lanka: سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ، صدر کے مُلک چھوڑنے کے بعد صورتحال مزید خراب - سری لنکا میں صدر کے مُلک چھوڑنے کے بعد صورتحال مزید خراب

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے ملک چھوڑ کر مالدیپ فرار ہو گئے۔ کولمبو میں آج پھر سے احتجاج شروع ہوا اور ہزاروں مظاہرین پارلیمنٹ پہنچے گئے اسی درمیان وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ Emergency imposed in Sri Lanka

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ، صدر کے مُلک چھوڑنے کے بعد صورتحال مزید خراب
سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ، صدر کے مُلک چھوڑنے کے بعد صورتحال مزید خراب

By

Published : Jul 13, 2022, 1:47 PM IST

کولمبو:سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے کے ملک چھوڑنے کے بعد ملک میں معاشی و سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ اور وزیراعظم وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے بعد سری لنکا میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ ہزاروں مظاہرین پارلیمنٹ پہنچ چکے ہیں۔ دریں اثناء کولمبو میں آج پھر احتجاج شروع ہو گیا۔ سری لنکا کے پارلیمنٹ صدر کے مطابق راجا پاکسے نے ابھی اپنا استعفیٰ پیش نہیں کیا ہے۔ تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے منگل کو صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔' Emergency imposed in Sri Lanka

سری لنکا کے وزیر اعظم کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سری لنکا میں صدر گوتابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ کولمبو میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے پیش نظر بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ موقع پر پہنچنے والے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کولمبو میں ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Sri Lanka President Gotabaya Rajapaksa flees

کولمبو میں مظاہرین، سری لنکا کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور دفتر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے جو دیوار پر چڑھ کر وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہو رہے تھے۔ Sri lanka situation uncontrollable

یہ بھی پڑھیں: Sri Lankan President Gotabaya Escapes: سری لنکائی صدر گوتابایا فرار ہوکر مالدیپ پہنچے

بتایا جا رہا ہے کہ گوتابایا راجا پاکسے سری لنکا کی فضائیہ کے خصوصی طیارے کی مدد سے مالدیپ کے دارالحکومت مالے پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب ملک میں بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ کولمبو کی سڑکوں پر ایک بار پھر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے سری لنکا کے وزیر اعظم کے دفتر کی طرف مارچ کیا۔ عوام میں غصہ دیکھا جا سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے ہاتھوں میں جھنڈے ہیں۔ اس سے قبل مشتعل لوگوں نے راشٹرپتی بھون پر قبضہ کر کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details