کولمبو: سری لنکا میں غیر معمولی اقتصادی بحران کے درمیان، سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں خوراک کے بحران Food Crisis in Sri Lanka کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈیلی مرر اخبار کی رپورٹ کے مطابق، فوڈ سکیورٹی کی کمیٹی Sri Lanka Food Security Committee کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وکرما سنگھے نے کہا کہ سری لنکا میں خوراک کے بحران سے تقریباً 4 سے 5 ملین افراد براہ راست متاثر ہوں گے، اور اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ 225 ڈویژنوں میں فوڈ سیکیورٹی پروگراموں کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
انہوں نے ایم پی نمل لانسا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جو خوراک کے بحران کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمیٹی دو ہفتوں میں لائحہ عمل تیار کرے۔ وکرما سنگھے نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ماہی گیر برادری کو ترجیحی بنیادوں پر خوراک، گیس اور ایندھن فراہم کریں۔ اس کے علاوہ بچوں کے گھروں، نرسنگ ہومز اور معذور افراد کے گھروں کے لیے فوڈ سیکیورٹی پر خصوصی زور دیا گیا۔