سری لنکا کی ایک عدالت نے سابق صدر میتھری پالا سری سینا کو 2019 کے ایسٹر سنڈے حملوں کا ملزم نامزد کیا ہے۔ اس دھماکے میں گیارہ بھارتیوں سمیت 270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کولمبو فورٹ مجسٹریٹ کی عدالت یہ فیصلہ سنایا اور سری سینا پر الزام لگایا کہ انہوں نے انٹیلی جنس رپورٹس کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے بم دھماکوں ہوئے۔ وہیں عدالت نے 71 سالہ سری سینا کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم بھی صادر کر دیا ہے۔ جمعہ کو عدالتی حکم نیشنل کیتھولک کمیٹی برائے انصاف کے ساتھ ایسٹر سنڈے حملے کے متاثرین کے ایک متاثرہ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کے نتیجے میں آیا۔ Sri Lanka Easter attacks
سری سینا پر الزام ہے کہ انہوں نے حملوں سے متعلق انتباہ کو نظر انداز کیا اور اس وقت کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے ساتھ سیاسی اختلافات کی وجہ سے احتیاطی کارروائی کا حکم نہیں دیا۔ سابق صدر کو اس سے قبل ایک تحقیقاتی پینل نے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن اس وقت سری سینا نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔
خصوصی صدارتی تحقیقات میں سابق پولیس چیف پوجیت جیاسنڈرا اور سابق دفاعی سکریٹری ہیماسری فرنینڈو سمیت دیگر اعلیٰ دفاعی عہدیداروں کو بھی پیشگی انٹیلی جنس کو نظر انداز کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ پینل کی رپورٹ میں سری سینا اور دیگر عہدیداروں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی سفارش بھی کی گئی تھی۔