اردو

urdu

ETV Bharat / international

SL Cricket To Donate Revenue To Government: کرکٹ سری لنکا آسٹریلیا دورہ کی آمدنی حکومت کو عطیہ کرے گا - سری لنکا کا آسٹریلیا کے دورہ

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) Sri Lanka Cricket نے آسٹریلیا کے دورے Australia Tour of Sri Lanka سے حاصل ہونے والی آمدنی حکومت کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کو مالی بحران سے باہر نکالنے میں مدد مل سکے۔ SL vs AUS

SL Cricket To Donate Revenue To Government
کرکٹ سری لنکا آسٹریلیا دورہ کی آمدنی حکومت کو عطیہ کرے گا

By

Published : Jun 7, 2022, 10:45 PM IST

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے آسٹریلیا کے دورے کے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم حکومت کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنے ملک کو مالی بحران سے باہر نکالنے میں مدد مل سکے۔ ایس ایل سی کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ یہ فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی نے سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے کی اپیل کے بعد کیا ہے۔ Sri Lanka Cricket to donate revenue to government

ڈی سلوا نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے میں فخر سے کہنا چاہوں گا کہ یہ دورہ ہمارے ملک کے لیے نہ صرف کرکٹ کے محاذ پر بلکہ اقتصادی محاذ پر بھی اس عرصے کے دوران حاصل ہونے والے زرمبادلہ کی وجہ سے بھی اہم ہے۔ ایس ایل سی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پوری آمدنی لوگوں کے فائدے کے لیے عطیہ کرے گا۔ Sri Lanka vs Australia cricket match

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Squad against Australia: سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

سری لنکا 52 روزہ ہوم ٹور پر آسٹریلیا کی میزبانی کرکے 25 لاکھ ڈالر کمائے گا۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی۔20 سیریز کا پہلا میچ منگل کو یہاں آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Sri Lanka Cricket to donate revenue to government

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details