اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: مغربی ملکوں کی پابندیوں کے باوجود سری لنکا روس سے تیل خرید سکتا ہے - سری لنکا میں ایندھن کا بحران

سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرماسنگھے نے کہا کہ کولمبو کو اس وقت ایندھن کی کمی کی وجہ سے روس سے تیل خریدنے کے لیے مجبور ہونا پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دیگر ذرائع کی تلاش کریں گے لیکن روس سے زیادہ خام تیل خریدنے کے لیے تیار رہیں گے۔Sri Lanka can buy oil from Russia

سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرماسنگھے
سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرماسنگھے

By

Published : Jun 13, 2022, 10:53 PM IST

کولمبو: مغربی ملکوں کی پابندیوں کے باوجود سری لنکا میں اگر ایندھن کا بحران جاری رہتا ہے تو وہ روس سے تیل خریدنے کے لیے مجبور ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم رانل وکرماسنگھے نے یہاں غیر ملکی میڈیا سے کہا کہ کولمبو کو اس وقت ایندھن کی کمی کی وجہ سے روس سےاور تیل خریدنے کے لیے مجبور ہونا پڑےگا۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دیگر ذرائع کی تلاش کریں گے لیکن روس سے زیادہ خام تیل خریدنے کے لئے تیار رہیں گے۔Sri Lanka can buy oil from Russia

وکرماسنگھے نے کہا کہ سری لنکا کو ایندھن کی سخت ضرورت ہے اور اس وقت وہ وسطی مشرق میں ملک کے روایتی پروڈیسروں سے تیل اور کوئلہ پانے کی کوشش کررہا ہے۔ جزیرے کے ایک اخبار نے ان کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم کسی دیگر ذرائع سے حاصل کر سکتے ہیں تو وہاں سے حاصل کریں گے۔ نہیں تو پھر سے ہمیں روس جانا پڑ سکتا ہے۔

اس سے قبل سری لنکاچاہتا ہے کہ ایندھن کی مسلسل قلت کے درمیان گاڑی چلانے والے فیول اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے اپنا رجسٹریشن کرائیں۔ بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے پیر کو شائع ہونے والے تبصرے میں کہا کہ نیا نظام جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔ جزیرے کے اخبار نے وزیر کے حوالے سے کہا ہے کہ گاڑی چلانے والوں کوپہلے فیول اسٹیشن پر رجسٹریشن کرانے اور انہیں ہفتہ وار کوٹہ دینے سے ہی ملک 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی اور ایندھن کی مسلسل فراہمی میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی پریشانیوں کے باوجود سیلون پیٹرولیم کارپوریشن ایک ہفتے کا انتظام کرنے کے لیے ایندھن درآمد کر رہی ہے، لیکن کچھ گاڑی چلانے والے اور دیگر افراد اپنی مشینوں کے ساتھ ساتھ جنریٹرز کے لیے ایک ماہ سے زیادہ کا ایندھن اکٹھا کر لیتے ہیں، جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ سری لنکا کو ملک کے بدترین معاشی بحران کے پیش نظر خوراک اور ادویات کے ساتھ ساتھ ایندھن کی فراہمی کی کمی کا سامنا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details