کیمپ جکارتہ: انڈونیشیا میں جی20پارلیمانی اسپیکروں کی آٹھویں چوٹی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ 6اکتوبر، 2022کو شروع ہونے والی اس کانفرنس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ باہمی تعاون جی20کی بنیاد ہے۔ گزشتہ75 برسوں میں بھارتی جمہوریت کے درخشاں سفر کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ رائے عوامہ کے مطابق پرامن طریقے پر اقتدار کی منتقلی بھارتی جمہوریت کی سب بڑی خوبی اور خصوصیت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ملک کے شہریوں کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور قوانین اور پالیسیاں بنانے میں رہنمائی کرتی ہے۔G20 Parliamentary
اکیسویں صدی میں دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ہم سب کو اپنے اپنے ملکوں اور دنیا میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں، بہترین طورطریقوں اور مسلسل مذاکرات پر زور دینا چاہیے۔اس بات چیت اور آپس میں مشترکہ کوششوں کے ذریعہ پارلیمنٹ کی اپنی خودمختاری کے مطابق اختراع اور چیلنجوں سے نمٹنے نیزاس کے حل میں رہنمائی کرنی چاہیے۔
برلا نے اعادہ کہ بھارت کا خیال ہے کہ عالمی خوشحالی، اقتصادی مواقع اور چیلنج ایک دوسرے سے جڑے ہوئے موضوع ہیں۔ جی20 کے رکن ممالک کے پارلیمان کو مشترکہ نقطہ نظر اور ان کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے گورننس میں پارلیمانی اور کمیونٹی کی شرکت کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا چاہیے۔