اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطااللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی ، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منصور حیات خان، فواد احمد، ثنا اللہ خان مستی خیل کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر ، فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمداسلم خان، نجیب ہارون، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان نےاس وقت کے وزیر اعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فور طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں تاہم اسپیکر کی جانب سے مرحلہ وار استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔ 28 جولائی 2022 کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے تھے۔ جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد ، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان شامل تھے۔