میڈرڈ: ہسپانوی وزارت خارجہ نے ایران میں مظاہروں کو دبانے کے لیے جاری حکومتی کریک ڈاؤن کی خلاف ایرانی سفیر حسن غسغاوی کو طلب کیا ہے۔ یوروپا پریس نیوز ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ہسپانوی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان شائع کیا جس میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت کی گئی اور ایران سے اپنے شہریوں کا احترام اور تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ Spain Summons Iran Ambassador
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپین کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے اور یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ ملک کے حکام تمام شہریوں کے حقوق کا احترام کریں اور انہیں مکمل طور پر اظہار خیال، آزادانہ اور پرامن طریقے سے کام کرنے کی ضمانت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: