جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ کی ایک مصروف شاہراہ پر ایک وزیر کو بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا اور اس کے دو باڈی گارڈز سے اسلحہ و بندوق کو چھین لیا گیا۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ ڈکیتی اس وقت ہوئی جب وزیر ٹرانسپورٹ سنڈیسیوے چکونگا کے محافظ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پنکچر ٹائر بدل رہے تھے۔
پولیس کی ترجمان ایتھلینڈا میتھے نے کہا کہ تین بندوق بردار مبینہ طور پر جھاڑیوں سے نمودار ہوئے اور وزیر کے باڈی گارڈز کو ہتھیار لینے سے پہلے زمین پر لیٹنے کا حکم دیا، اور پھر چکونگا کی جانب بندوق تانی اور اس سے کچھ ذاتی چیزیں لوٹ لیں۔ لوٹ کے اس واقعے کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
وزیر نے منگل کو پارلیمانی بریفنگ کے دوران قانون سازوں کو بتایا کہ اس لوٹ کے اس حادثے کے باعث انہیں صدمہ پہنچا ہے۔ چکونگا نے کہا کہ " یہ پورا واقعہ بہت تکلیف دہ، تباہ کن تھا، یہ برا تھا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہیں احساس ہوا کہ کچھ غلط ہورہا ہے تو انہوں نے فون کرنے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے کہ میں کچھ کر پاتا ڈاکوؤں نے دروازہ کھولا اور بندوق میرے سر پر رکھ دی اور مجھے باہر آنے کا حکم دیا"۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں اس سال اب تک 400 سے زائد فائرنگ کے معاملے درج
پولیس نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ چکونگا اور ان کے باڈی گارڈز نیشنل ہائی ویز پر منظم طریقہ سے ہونے والی ڈکیٹی کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈاکو گاڑی کے ٹائر کو پنکچر کرنے کے لیے سڑک پر اسپائکس لگاتے ہیں۔ اور پھر جب مسافر ٹائر ٹھیک کرنے کے لیے باہر نکلتے ہیں تو گاڑی میں سوار افراد کو بندوق کی نوک لوٹ لیتے ہیں۔