ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس چیف ٹرائے فائنر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہاں کلب کی پارکنگ میں ہونے والی فائرنگ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی علی الصبح ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 20 سے 30 کے درمیان تھیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دیگر پانچ زخمیوں کی حالت ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی۔ کسی بھی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے اور جائے وقوعہ پر لگائے گئے کیمرے کو تحقیقات کے حصے کے طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن میں جمعے کی رات بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اتوار کے ہی روز امریکی کیپیٹل ہل سے 30 میل دور قصبے ایناپولس، میری لینڈ میں ایک نجی رہائش گاہ پر اجتماعی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ ایناپولس کے پولیس چیف ایڈ جیکسن نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ریاست کے دارالحکومت شہر میں پیڈنگٹن پلیس کے 1000 بلاک میں فائرنگ کے تبادلے کے درمیان پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔