اردو

urdu

ETV Bharat / international

US Airstrikes in Somalia صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے چھ عسکریت پسند ہلاک - صومالیہ میں الشباب کے عسکریت پسند ہلاک

صومالیہ میں الشباب گروپ کے چھ عسکریت پسندوں کو امریکی فوج نے ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا۔ US airstrike in Somalia

صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے چھ عسکریت پسند ہلاک
صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے چھ عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Dec 24, 2022, 7:09 AM IST

واشنگٹن: امریکی فوج نے صومالیہ میں القاعدہ سے وابستہ الشباب گروپ کے چھ عسکریت پسندوں کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔ امریکہ کی افریقی کمانڈ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ افریقی کمانڈ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ "کمانڈ کا ابتدائی اندازہ یہ ہے کہ الشباب کے چھ وسکریت پسند مارے گئے ہیں اور اس حملے میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔" al Shabab militants killed in Somalia

بیان کے مطابق جمعہ کا حملہ صومالیہ کی وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، جو کہ دارالحکومت موغادیشو سے 248 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ الشباب نے وفاقی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہی ہے اور وسطی اور جنوبی صومالیہ کے بڑے علاقوں پر اس کا کنٹرول ہے۔ مئی میں امریکہ نے پارٹنر فورسز کو بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے عسکریت پسند گروپ پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Suicide Bombing at Somalia Military Camp صومالیہ میں خودکش بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک، 11 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 نومبر کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے جنوبی حصے میں ایک فوجی تربیتی مرکز کے دروازے پر خودکش بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اوڈووا یوسف ریز نے یہ اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ صومالیہ کی قومی فوج نے حملہ ناکام بنا دیا، جس سے حملہ آور کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے روک دیاگیا۔' عینی شاہدین کے مطابق، موغادیشو میں دو اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایک نئے بھیس میں خودکش حملہ آور نے ایک سابق کینڈی فیکٹری کے قریب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا جسے عسکریت پسندوں نے پہلے بھی نشانہ بنایا تھا۔ الشباب دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details