سنگاپور کی وزارت خارجہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سری لنکا کے صدر راجا پاکسے کو نجی دورے پر سنگاپور میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ Rajapaksa Arrives in Singapore انہوں نے نہ سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی پناہ دی گئی ہے اور سنگاپور عام طور پر سیاسی پناہ کی درخواستیں منظور نہیں کرتا ہے۔
قبل ازیں 13 جولائی کو راجا پکسے سری لنکا کی فضائیہ کے ایک جیٹ پر کولمبو سے اپنی اہلیہ اور دو سیکورٹی افسران کے ساتھ مالدیپ گئے، جہاں سے وہ آج دوپہر سنگاپور کے لیے روانہ ہوئے۔ صدر کو مالدیپ کی دفاعی فورس کے خصوصی دستوں نے طیارے تک پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے جو مالدیپ سے اڑان بھرے تھے، جمعرات کی شام سعودیہ ایئر لائنز کی پرواز پر سنگاپور پہنچے۔ تاہم توقع ہے کہ راجا پاکسے محدود وقت کے لیے سنگاپور میں ہوں گے اور وہ دن کے آخر میں مشرق وسطیٰ جائیں گے۔