اردو

urdu

By

Published : Aug 13, 2022, 10:05 PM IST

ETV Bharat / international

ARY News: سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

پاکستان کے سندھ ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز ARY News کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی وزارت داخلہ نے نیوز چینل کا این او سی منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ ایجنسیوں کی جانب سے منفی اطلاعات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

Sindh High Court suspends cancellation notification of ARY News
سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

پاکستان کے سندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی’ ARY News کی نشریات کی بندش اور لائسنس کی منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کر دیا تھا۔ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے جمعہ کو یہ اطلاع دی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی زیر قیادت مخلوط حکومت نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرکے صحافی برادری کے معاشی قتل کی طرف ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ اے آر وائی نیوز نے کہا کہ این او سی کی منسوخی کا مطلب نیوز چینل سے وابستہ 4000 سے زیادہ میڈیا پروفیشنلز کا مالی قتل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: NOC of ARY News: پاکستان کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کر دیا

یہ اقدام اے آر وائی نیوز پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ایک متنازعہ بیان کے نشر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جبکہ چینل نے یہ وضاحت بھی جاری کی تھی کہ شہباز گِل کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور اس کا چینل کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چینل کی انتظامیہ نے اس کی نشریات کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ ورک کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details