بصرہ، عراق:ساری دنیا کربلا کی تاریخ اور واقعات سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیعہ حضرات کے نزدیک ماہ محرم عقیدت اور سوگواری کا مہینہ ہے۔ واقعۂ کربلا پوری دنیا کے انسانوں کو انصاف کی تلقین اور حق پر ڈٹے رہنے اور باطل کا کھل کر مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ محرم مہینہ کو حق و باطل کا درمیان کشمکش اور حق کی جیت کی حیثییت حاصل ہے۔ ماہِ محرم کو سر کٹاکر دینِاسلام اور انسانیتکو بچانے کا درس دینے والا مہینہ ہے۔ Shia Muslims Participating in the Mourning Ritual in the City of Basra
شیعہ مسلمان بصرہ شہر میں نوحہ خوانی کی رسم میں شریک یہ بھی پڑھیں:
محرم کا مہینہ اسلامک کیلنڈر کا پہلا مقدس مہینہ ہے۔ بنی نوع انسان کربلا کی تاریخ اور واقعات سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیعہ حضرات کے نزدیک ماہ محرم عقیدت، غم خواری اور سوگواری کا مہینہ ہے۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں میں ایام عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔ بھارت میں 11 اگست کو عاشورہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جب کہ عراق میں ایک روز قبل 10 اگست کو ہی عاشورہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
زیر نظر تصویر میں شیعہ مسلمان بصرہ میں محرم کے مہینے میں Month Muharram alHaram عاشورہ سے قبل ایک سوگ کی رسم میں حصہ لے رہے ہیں، ان 10 دن کی مدت کو شیعہ حضرات کے نزدیک نہایت اہمیت حاصل ہے جو 680 میں کربلا کے معرکہ میں پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کے قتل کی یاد میں منائی جاتی ہے۔
ان ایام عزا میں دنیا بھر میں بالخصوص ایران وعراق میں ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں اور مجالس ہوتی ہیں۔ عراق کے شہر بصرہ میں ہزاروں کی تعداد میں سوگوار امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ دوسری جانب عراق کے مقدس شہر کربلا میں بھی لوگ سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ماتم کی مجالس اور جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
شاه است حسین پادشاه است حسین
دین است حسین دین پناه است حسین
سر داد نداد دست در دست یزید
حقا که بنائے لا الهٰ است حسین
Shah Ast Husain Padshah Ast Husain
Deen Ast Husain Deen Panah Ast Husain