اردو

urdu

ETV Bharat / international

Clashes on Kyrgyzstan Tajikistan کرغزستان اور تاجکستان لڑائی میں 24 افراد ہلاک، ترکی کا اظہار تشویش - کرغزستان اور تاجکستان

کرغزستان اور تاجکستان کی سرحد پر لڑائی کے دوران 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ کرغزستان اور تاجکستان کے صدور کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران حاشیے پر ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے سربراہوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ Clashes on Kyrgyzstan Tajikistan

several people killed in in clashes on Kyrgyzstan, Tajikistan border
کرغزستان اور تاجکستان لڑائی میں 24 افراد ہلاک، ترکی کا اظہار تشویش

By

Published : Sep 17, 2022, 10:38 PM IST

بشکیک: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان اور تاجکستان کی فرنٹ لائن پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فریقین نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے۔ کرغزستان نے کہا کہ تاجک فوجی کرغز گاؤں میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس لڑائی میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ٹینکس اور راکٹوں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔Clashes on Kyrgyzstan Tajikistan

اس جنگ میں اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کی تصدیق اس بات سے ہوتی ہے کہ کرغزستان وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے بات کین علاقے کے اسپتالوں میں 24 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ ان جھڑپوں میں کرغز فریق کے کم ازکم 90 افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرغزستان اور تاجکستان کے صدور کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے سربراہوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کی وجہ سے خطے میں زمین، زرعی آبپاشی، جانوروں کے چرانے، اسمگلنگ، سڑکوں کے عام استعمال اور سرحد سے غیر مجاز گزر جیسی وجوہات کی بنا پر خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کرغزستان نے گزشتہ سال 21 مئی سے تاجکستان کے ساتھ سرحدی تنازع کے حل ہونے تک اپنے کسٹم دروازے بند کر دیے تھے۔

دریں اثناء ترکی نے کرغزستان-تاجکستان سرحد پر تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان یہ کشیدگی مزید طول پکڑے بغیر جلد ختم ہو جائے گی۔ترکیہ نے کہا کہ کرغزستان-تاجکستان سرحد پر حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے اور امید ہے کہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں ممالک کی سرحدوں پر تنازعات کے حوالے سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ''ہمیں کرغزستان-تاجکستان سرحد پر تازہ ترین پیش رفت پر تشویش ہے۔''

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ''ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان یہ کشیدگی مزید طول پکڑے بغیر جلد ختم ہو جائے گی اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔'' (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details