اردو

urdu

By

Published : Jul 4, 2022, 7:36 PM IST

ETV Bharat / international

Violent Protests in Uzbekistan: ازبکستان میں پرتشدد مظاہرے میں اٹھارہ افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی

ازبکستان میں قراقل پاکستان Karakalpakstan علاقے کی حیثیت کو متاثر کرنے والی آئینی ترامیم کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہرے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک اور 243 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے 2 اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ Violent Protests in Uzbekistan

several people killed during violent protests in Uzbekistan
ازبکستان میں پرتشدد مظاہرے میں اٹھارہ افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی

تاشقند: ازبکستان میں قراقل پاکستان علاقے کے دارالحکومت نکوس میں یکم جولائی کو ہونے والے پرتشدد مظاہرے Violent Protests in Uzbekistan میں اب تک 18 افراد ہلاک اور 243 زخمی ہو چکے ہیں۔ ازبک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے پراسیکیوٹر ابرور مماتوف نے کہا، "نکوس میں ہونے والے تشدد میں زخمی ہونے والوں میں سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔" ازبکستان کی قومی سلامتی کے ترجمان داورون جمانیازوف نے کہا کہ 94 زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 516 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی کو نکوس کے بیرونی بازار کے علاقے میں لوگوں نے مقامی بلاگر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے "آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج" کی اپیل کی تھی۔ مظاہرین کا خیال تھا کہ اگر ترامیم منظور کی گئیں تو قراقل پاکستان ازبکستان سے علیحدگی کا حق کھو سکتا ہے۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے 2 اگست تک ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور بدامنی کے بعد کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ اتوار کو آن لائن پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، مرزییوئیف نے کہا کہ فسادیوں نے نکوس شہر میں تباہ کن کارروائیاں کیں، پتھر پھینکے، آگ لگائی اور پولیس پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Conference on Afghanistan: ازبکستان افغانستان پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

ذرائع کے مطابق مظاہرین کے تقریبا 20 برسوں میں بدترین پرتشدد مظاہرے کے بعد مرزییوئیف نے ہفتے کے روز قراقل پاکستان کی خودمختاری اور اس کے علیحدگی کے حق سے متعلق آئین کے آرٹیکلز میں ترمیم کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details