لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ٹرافلگر اسکوائر چوراہے سے پولیس نے کنگ چارلس کی تاجپوشی کے خلاف احتجاج کرنے والے مرکزی ریپبلکن گروپ کے سربراہ اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بی بی سی نے آج یہاں جاری رپورٹ کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں ’ناٹ مائی کنگ‘ٹی شرٹ پہنے ریپبلکن گروپ کے سربراہ گراہم اسمتھ دیگر مظاہرین کو حراست میں لیاگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریپبلک نے افسران سے لئے گئے تفصیلات اوران کی تصویریں ٹویٹ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسمتھ سمیت چھ دیگر مظاہرین کو پولس نے کورونیشن جلوس کے راستے سے گرفتار کیا تھا۔ تصویروں میں انہیں ہتھکڑی پہنا کر لے جاتے دکھایا جا رہا ہے۔
ریپبلکن کے سربراہ نے کہا کہ ہم پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیاہے۔پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن بتایا گیا ہے کہ کورونیشن پریڈ کے راستے کے قریب سے کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں بتایا کہ سینٹ جیمز پارک کے قریب کارلٹن ہاؤس ٹیرس میں امن کو خراب کرنے کے شبہ میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹ مارٹن لین کے علاقے سے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے کئی آلات ضبط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ کنگ چارلس سوم کی ہفتہ کو تاریخی تاجپوشی کی گئی۔ وہ اپنی اہلیہ ملکہ کیملا کے ساتھ ویسٹ منسٹر ایبی پہنچے۔ برطانیہ کے بادشاہ کی یہاں ایک مذہبی تقریب میں تاج پوشی کی گئی۔ یہ روایت تقریباً ایک ہزار سال پرانی ہے۔ کنگ چارلس سوم کی اہلیہ کیملا بھی تقریب میں 'کوئین کنسورٹ' سے سرکاری طور پر 'ملکہ' بن گئیں۔