اردو

urdu

ETV Bharat / international

Egypt Road Accident مصر میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ ایک مائکرو بس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم ہونے سے پیش آیا جس میں چھ افراد ہلاک ہو گیا۔ road accident in Egypt

مصر میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک
مصر میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک

By

Published : Apr 9, 2023, 10:29 AM IST

قاہرہ:مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے متصل صوبہ گیزا میں ہفتہ کو ایک مائکرو بس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ حادثہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب گیزا میں الکریمات روڈ پر ایک ایگزٹ کے قریب ایک مائیکرو بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مائیکرو بس کے مسافر تھے، جو شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں شمالی مصر میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ دکھالیہ صوبے میں ایک منی بس نہر میں گر گئی۔ حادثے میں 22 افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ مصری وزارت صحت نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بس شاہراہ سے اترنے کے بعد شمالی دخیلیہ کے علاقے آغا میں منصورہ نہر میں جا گری ۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 46 مسافر سوار تھے۔ اس میں طلبہ کا ایک گروپ بھی شامل تھا۔ واضح رہے کہ سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک میں ہر سال سڑک حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر حادثات انسانی غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جن میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی خراب حالت بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details