اردو

urdu

ETV Bharat / international

Oregon Road Accident امریکہ میں سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک، چار زخمی - اوریگون سڑک حادثہ

امریکی ریاست اوریگون میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ساتھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ٹرک اور مسافر وین کے درمیان ہوئے ٹکر کی وجہ سے پیش آیا۔ road accident in America

امریکہ میں سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک، چار زخمی
امریکہ میں سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک، چار زخمی

By

Published : May 20, 2023, 12:49 PM IST

سان فرانسسکو: امریکی ریاست اوریگون میں ایک ٹرک کے مسافر وین کو ٹکر مار دینے سے سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ اوریگون ریاستی پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ کیلیفورنیا کا 52 سالہ ٹرک ڈرائیور لنکن کلیٹن اسمتھ جمعرات کی سہ پہر ٹرک چلا رہا تھا تبھی البانی سے تقریباً 16 کلومیٹر شمال میں آئی -5 شاہراہ پر اس نے 11 افراد کو لے جانے والی ایک مسافر وین کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں وین میں سوار چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ساتویں زخمی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بھی بچ نہ سکا۔ وین میں سوار دیگر چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیورا سمتھ کوئی زخم نہیں آیا۔ اسے گرفتار کر کے ماریون کاؤنٹی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

وہیں ڈرائیور پر نشے میں ڈرائیونگ اور قتل کے سات الزامات کے علاوہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور تھرڈ ڈگری حملے کے الزامات بھی درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ٹیکساس کے سرحدی قصبے براؤنسویل میں ایک ایس یو وی نے بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں کو کچل دیا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ براؤنسویل پولیس کے تفتیش کار مارٹن سینڈوول نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ سی این این کے مطابق کار سرحدی شہر میں ایک تارکین وطن کی پناہ گاہ کے باہر لوگوں کے ایک گروپ پر چڑھ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ مبینہ طور پر تارکین وطن تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details