اردو

urdu

ETV Bharat / international

Liquor in Iran ایران میں زہریلی شراب پینے سے سترہ افراد ہلاک

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں پولیس نے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Several died after drinking Liquor in Iran

ایران میں زہریلی شراب پینے سے سترہ افراد ہلاک
ایران میں زہریلی شراب پینے سے سترہ افراد ہلاک

By

Published : Jun 24, 2023, 1:37 PM IST

تہران: ایران کے البرز صوبے میں گزشتہ 11 دنوں میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے البرز صوبے کے چیف جسٹس حسین فاضلی کے حوالے سے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ زہریلی شراب سے تقریباً 191 افراد متاثر ہیں جنہیں مختلف استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک البرز صوبائی پولیس نے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے دو گزشتہ دو دنوں میں پکڑے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میتھانول میں پانی اور دیگر چیزیں ملا کر زہریلی شراب کی تیاری یا تقسیم میں ملوث تھے۔

ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ البرز میں ایشٹے ہارڈ کاؤنٹی میں ہیئر اسپرے پروڈکشن فیکٹری کے مالک کو غیر قانونی طور پر صنعتی درجے کی الکحل فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تھا، جس کا استعمال زہریلی شراب کو تیار کرنے میں کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ البرز میں گزشتہ دنوں زہریلی شراب پینے سے 12 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details