ڈوڈوما: تنزانیہ کے جنوبی علاقے رووما میں ٹرک کے دریا میں گرنے سے کم از کم 13 تاجر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ شنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ رووما کے علاقائی پولیس کمانڈر مارکو چلیا نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات قریب 9 بجے پیش آیا۔ کمانڈر مارکو چلیا کے مطابق تاجروں کو لے جانے والا ایک ٹرک دریائے نجوکا میں گرنے سے پہلے الٹ گیا۔ چیلیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تاجر سونگیا ضلع کے نامتوہی گاؤں کے نونڈوسی گاؤں میں مختلف سامان کی نیلامی کے بعد اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو لے جانے کے علاوہ ٹرک میں بہت سا سامان بھی تھا جسے تاجروں نے نیلامی کے دوران خریدا تھا۔
Tanzania Accident تنزانیہ میں ٹرک کے دریا میں گرنے سے تیرہ تاجر ہلاک - تنزانیہ میں ٹرک دریا میں گرا
تنزانیہ میں 13 تاجروں کی اس وقت موت ہو گئی جب ایک ٹرک دریا میں گر گئی۔ پولیس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ truck falls into river in Tanzania
یہ بھی پڑھیں: Tanzania Plane Crash تنزانیہ میں طیارہ گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک
واضح رہے کہ فروری 2023 میں تنزانیہ کے شمالی ضلع کوروگوے کے تانگا علاقے میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ یہاں کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تانگا علاقے میں ایک ٹرک اور منی بس کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا تھا۔ منی بس میں کُل 26 لوگ سوار تھے جو ایک آخری رشومات کے لیے ڈار ایس سلام سے کیلیمنجارو علاقے کے موشی جا رہے تھے۔ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی کو اوورٹیک کر رہا تھا۔